Welcome To Qalm-e-Sindh

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جلد پاکستان کا دورہ کریں گے

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے ریاض میں پاکستانی سفارت خانے میں بریفنگ کے دوران بتایا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی امور سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک سعودی دفاعی معاہدے کے باعث دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی جہت ملی ہے، جبکہ مضبوط دوطرفہ روابط کے مثبت اثرات پاکستانی معیشت پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔

پاکستانی سفیر کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت اور ٹیکسٹائل سمیت آٹھ مختلف شعبوں میں معاہدے طے پانے جا رہے ہیں۔

احمد فاروق نے بتایا کہ سعودی عرب میں پاکستانی برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سال 2025 کے دوران پانچ لاکھ پاکستانی ورکرز روزگار کے لیے سعودی عرب گئے، جبکہ اس وقت سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانی ورکرز کی تعداد تیس لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

Related Posts