سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو ٹرالر سے ٹکرانے کے باعث خوفناک حادثہ پیش آیا، جس میں 3 خواتین سمیت 5 پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب عمرہ زائرین کی بس مدینہ منورہ کی طرف جا رہی تھی اور راستے میں ٹرالر سے ٹکرا گئی۔حادثے کا شکار ہونے والے تمام افراد کا تعلق پاکستان سے تھا، جن میں خواتین، بچے اور بزرگ شامل ہیں۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین اور 2 بزرگ مرد شامل ہیں۔ مرنے والی خواتین کا تعلق بہاولنگر کے مختلف گاؤں سے تھا۔ جاں بحق ہونے والے بزرگ مردوں میں سے ایک کا تعلق 39 تھری آر اور دوسرے کا تعلق ڈاہرنوالہ شہر سے تھا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد فوری طور پر لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں زخمیوں کا علاج جاری ہے۔اس المناک حادثے کے بعد پاکستانی کمیونٹی میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے، اور لوگوں کی دعائیں حادثے میں زخمی ہونے والوں کے لیے ہیں