Welcome To Qalm-e-Sindh

سعودی عرب اور دبئی میں سندیلا برادری کے نوجوانوں نے عید الاضحیٰ کی خوشیاں منائیں، سندھ کے لیے خاص دعائیں کیں

کراچی (ویب ڈیسک):

سعودی عرب اور دبئی میں مقیم سندیلا برادری کے نوجوانوں نے عید الاضحیٰ کی نماز ادا کرتے ہوئے سندھ کی خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

دبئی میں لاڑکانہ کے نزدیک گاؤں حکیم سندیلا کے رہائشی نوجوان شاهدسندیلو ، معشوق سندیلو، مزمل سندیلو، اختر سندیلو، عنصرسندیلو، کاشف سندیلو، زیب سندیلو  اور دیگر نے ععید الاضحیٰ کی نماز ادا کی اور کہا کہ سندھ کی ہزاروں سال پرانی تہذیب اور ثقافت ہماری پہچان ہے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سندھ کو ہمیشہ خوشحال، آباد اور ترقی یافتہ رکھے تاکہ ہماری آنے والی نسلیں اپنی روایات اور ثقافت سے جڑی رہیں۔سندیلا برادری کے نوجوانوں کی یہ یکجہتی اور محبت اس بات کا ثبوت ہے کہ چاہے وہ دنیا کے کسی بھی کونے میں ہوں، اپنی زمین اور ثقافت کے لیے دل میں محبت اور عقیدت رکھتے ہیں۔

Related Posts