Welcome To Qalm-e-Sindh

سبینہ فاروق نے میل فینز کی فکر مندی پر مزاحیہ ردعمل دیا

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سبینہ فاروق نے حال ہی میں اپنے میل فینز کی جانب سے ملنے والی فکر مندی پر مزاحیہ انداز میں ردعمل دیا۔ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ایک رات انہوں نے ایک اسٹوری پوسٹ کی تھی جس میں ان کے ہاتھ پر معمولی چوٹ آئی تھی اور خون بہنے لگا تھا۔سبینہ نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ صبح جب انہوں نے اپنے ڈی ایمز چیک کیے، تو لڑکوں کے پیغامات دیکھ کر وہ حیران رہ گئیں۔ ایک نے پوچھا “کیا ہوا؟”، دوسرے نے لکھا “ڈاکٹر کے پاس لے چلیں”، اور کچھ نے تو لکھا “خیال رکھیں”۔سبینہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ “اتنی فکر مندی دیکھ کر لگتا ہے کہ آدھا پاکستان ہمارا خیال رکھ رہا ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ شاید اس وجہ سے ہم کمٹمنٹ سے ہچکچاتے ہیں کیونکہ پہلے ہی اتنے لوگ ہیں جو ہمارا خیال رکھتے ہیں!سبینہ کے اس مزاحیہ ردعمل پر مداحوں کی مختلف آراء سامنے آئیں۔ کچھ لوگوں نے سبینہ کی حسِ مزاح کو پسند کیا اور ان کی ویڈیو کو ہلکے پھلکے انداز میں انجوائے کیا، جبکہ کچھ نے اس پر تنقید بھی کی، یہ کہتے ہوئے کہ سبینہ توجہ حاصل کرنے کے لیے ایسا کر رہی ہیں۔لیکن اس ویڈیو پر سبینہ کی وہ مسکراہٹ اور مزاحیہ انداز ہی غالب رہا، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وہ اپنے فینز کی فکر مندی کو ہنسی مذاق کے طور پر لے رہی ہیں۔

Related Posts