Welcome To Qalm-e-Sindh

سانحہ گل پلازہ: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا متاثرین کی بحالی کے لیے بڑا اور عملی قدم

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سانحہ گل پلازہ سے متاثرہ دکانداروں کی فوری بحالی کے لیے جامع اور عملی منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ اس حوالے سے کے ایم سی حکام کو متاثرین سے براہِ راست رابطہ قائم کرنے اور تمام انتظامی امور تیزی سے مکمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

گل پلازہ کی دوبارہ تعمیر سے قبل متاثرہ تاجروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے رمضان المبارک کے دوران بلا معاوضہ 1200 اسٹالز فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ اسٹالز ویڈ زون میں قائم پولو گراؤنڈ میں لگانے کی اجازت دے دی گئی ہے تاکہ متاثرہ تاجر رمضان کے کاروباری سیزن سے فائدہ اٹھا سکیں۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ

“پیپلز پارٹی، سندھ حکومت اور کے ایم سی سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ رمضان تاجروں کے لیے اہم سیزن ہے، ہم ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔”

انہوں نے واضح کیا کہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کی بحالی اولین ترجیح ہے۔ پیپلز پارٹی سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور ان کے روزگار کی بحالی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Related Posts