Welcome To Qalm-e-Sindh

سابق وزیر خواجہ سعد رفیق کی طبیعت ناساز، فوری اسپتال منتقل

سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی اچانک طبیعت ناساز ہونے پر انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق انہیں دل کی دھڑکن تیز ہونے کی شکایت ہوئی جس پر فوری چیک اپ کے لیے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لے جایا گیا۔ اسپتال میں کیے گئے مکمل معائنے کے بعد ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے اور ان کی صحت کی صورتحال کو قریبی نگہداشت میں رکھا جا رہا ہے۔خواجہ سعد رفیق کے قریبی افراد نے بتایا کہ وہ اس وقت گھر پر آرام کر رہے ہیں اور ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں۔ سیاسی اور عوامی حلقوں میں ان کی صحت یابی کے لیے دعائیں جاری ہیں۔

Related Posts