Welcome To Qalm-e-Sindh

رجب بٹ کے فیملی ایونٹ میں نوٹوں کی برسات، صارفین کا شدید ردعمل

پاکستان کے مقبول یوٹیوبر رجب بٹ کے فیملی ایونٹ میں نوٹوں کی برسات نے سوشل میڈیا پر زبردست ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ رجب بٹ کی بھانجی کے عقیقے کی تقریب میں اربوں روپے کی دولت کی بے تحاشا نمائش نے صارفین کو سخت ناراض کر دیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رجب بٹ اور ان کے قریبی عزیزان نے کرنسی نوٹوں کی بارش کی، جسے کئی افراد نے فضول خرچی اور غیر ضروری دکھاوا قرار دیا۔ صارفین نے سوال اٹھایا کہ کیا واقعی محبت کا اظہار اس طرح ہوتا ہے؟ اور کہا کہ اگر یہ پیسہ مستحق افراد میں تقسیم کیا جاتا تو معاشرے کے لیے زیادہ مفید ہوتا۔ کچھ صارفین نے اسلامی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے ایسی محافل کو سادگی سے منانے کی ہدایت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اس واقعے نے نہ صرف رجب بٹ کی ساکھ پر سوال اٹھا دیے بلکہ سوشل میڈیا پر بھی ایک زوردار بحث چھڑ گئی ہے کہ کیا آج کل کی نوجوان نسل میں دولت کی نمائش ضروری ہو گئی ہے؟

Related Posts