ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر اپنی متنازعہ بیان کی وجہ سے زیر بحث ہیں، اور اس بار ان کا موضوع بننے والی بات ان کا والدہ کا ٹیٹو بنوانا ہے۔ رجب بٹ نے حال ہی میں اپنے فالوورز کو بتایا کہ وہ اپنی والدہ کی تصویر اپنے بازو پر مستقل طور پر ٹیٹو کروائیں گے۔رجب بٹ کا کہنا تھا کہ یہ اقدام والدہ سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کے لیے ہے اور یہ ان کے جسم پر دوسرا ٹیٹو ہوگا۔ تاہم، ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا باعث بن گیا۔ بہت سے صارفین نے انہیں سختی سے تنقید کا نشانہ بنایا، اور کہا کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق ٹیٹو بنوانا حرام ہے، اور اس طرح کی حرکت کو ماں سے محبت کا نام دینا غلط ہے۔رجب بٹ نے اس پر اپنا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے علماء سے اس بارے میں مشورہ کیا ہے اور ان کے مطابق یہ عمل جائز ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو لوگ اس عمل کو اسلامی طور پر غیر جائز سمجھتے ہیں، انہیں ان کی تقلید نہیں کرنی چاہیے۔اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر رجب بٹ کو مختلف رائے کا سامنا ہے۔ کچھ لوگوں نے ان کے بیان کو نامناسب قرار دیا اور کہا کہ والدہ سے محبت کا اظہار کرنے کے بہت سے طریقے ہیں، مگر اسے دین کے اصولوں کے خلاف کرنا درست نہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے رجب بٹ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر مزید متنازعہ بیانات دینے سے گریز کریں اور کچھ وقت کے لیے سکون سے رہیں۔