Welcome To Qalm-e-Sindh

رانا ثناءاللہ اور شرجیل میمن کا ٹیلیفونک رابطہ، مسئلے کا پرامن حل نکالنے پر اتفاق

وفاق اور سندھ حکومت نے نہروں کے مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ صدر ن لیگ نواز شریف کی ہدایت پر رانا ثناءاللہ نے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن سے فون پر رابطہ کیا اور کہا کہ نہروں کے معاملے پر سندھ سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف اور شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ سندھ کے تحفظات دور کیے جائیں۔ شرجیل میمن نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کو دریائے سندھ سے نہریں نکالنے پر شدید اعتراض ہے اور وہ وفاقی حکومت سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ کے عوام کے لیے 1991 کے معاہدے کے تحت پانی کی منصفانہ تقسیم چاہتی ہے۔ دوسری جانب خیرپور میں کینال منصوبے کے خلاف وکلا کا ببرلو بائی پاس پر دھرنا جاری ہے، جہاں صدر کراچی بار عامر نواز وڑائچ نے کہا کہ اگر حکومت نے اس معاملے کو حل نہ کیا تو پورا سندھ بند کیا جا سکتا ہے۔ کراچی بار ایسوسی ایشن نے ببرلو بائی پاس پر وکلا کے دھرنے پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کی فوری شفاف جوڈیشل انکوائری کرائی جائے اور فائرنگ کے ذمہ داروں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

Related Posts