Welcome To Qalm-e-Sindh

دہشت گردی، منشیات اور جرائم کے خلاف سندھ میں مزید سخت اقدامات کی تیاری: وزیرِ اعلیٰ سندھ

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کو دہشت گردی، منشیات اور دیگر جرائم سے پاک کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت اپیکس کمیٹی کی سرگرمیاں مزید مؤثر ہوں گی۔مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت اپیکس کمیٹی کا 32 واں اجلاس ہوا، جس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور جرائم کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات پر غور کیا گیا۔ وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ سندھ حکومت کی مؤثر پالیسیوں کی بدولت دہشت گردی میں خاطر خواہ کمی آئی ہے اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز مزید تیز کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں منشیات کے عادی افراد کے لیے دو بحالی سینٹرز فعال ہیں اور صوبے کے مختلف حصوں میں 31 فرینڈلی پولیس اسٹیشنز قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ عوامی سطح پر پولیس کی رسائی کو بہتر بنایا جا سکے۔اسی طرح، وزیرِ اعلیٰ سندھ نے اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 کے تحت کارروائیوں کی ہدایت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ 1474 ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں جن میں پولیس لائٹس، رنگین شیشے، فینسی نمبر پلیٹس اور اسلحے کی نمائش پر جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ “ہماری حکومت کا مقصد سندھ کو امن کا گہوارہ بنانا ہے، اور اس کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Related Posts