Welcome To Qalm-e-Sindh

دہشتگرد افغانستان سے آپریٹ کررہے ہیں، افغانستان دہشتگردوں کو لگام ڈالے: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے پیچھے افغانستان میں موجود کالعدم تنظیمیں سرگرم ہیں، جنہیں افغان حکومت لگام ڈالنے میں ناکام رہی ہے۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغان عبوری حکومت کو کئی بار دوحا معاہدے کی یاد دہانی کرائی جا چکی ہے، مگر اس کے باوجود دہشتگرد افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام، افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بے مثال قربانیاں دے چکے ہیں، اب مزید خاموش رہنا ممکن نہیں۔ انہوں نے اپنے حالیہ دورہ بیلاروس کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ زراعت، معدنیات اور صنعت کے شعبوں میں جوائنٹ وینچر پر اتفاق ہوا ہے، بیلاروس کی زرعی مشینری اب پاکستان میں تیار ہوگی اور ڈیڑھ لاکھ پاکستانیوں کو روزگار فراہم کرنے پر بھی مفاہمت ہوئی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہے، اب “سپر پاکستان اسپیڈ” کا دور ہے، جبکہ اوورسیز کنونشن میں بیرون ملک پاکستانیوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سنے جائیں گے اور ترسیلات زر میں ہونے والا اضافہ معیشت کے لیے نیک شگون ہے۔

Related Posts