آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دوٹوک الفاظ میں دشمنوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ “دہشتگردوں کی دس نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔” انہوں نے کہا کہ جب تک پاکستان کے غیرت مند عوام اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، کوئی طاقت اس ملک کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔اسلام آباد میں منعقدہ پہلے اوورسیز پاکستانی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جنرل عاصم منیر نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا:”آپ صرف پاکستان کے سفیر نہیں بلکہ وہ روشن چراغ ہیں جن کی روشنی پوری دنیا میں پاکستان کا چہرہ اجاگر کرتی ہے۔”انہوں نے برین ڈرین کے بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ درحقیقت یہ “برین گین” ہے۔”دنیا بھر میں مقیم پاکستانی ہمارے لیے باعثِ فخر ہیں، اور انہوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ پاکستان کی سچائی، علم، اور تہذیب کے علمبردار ہیں۔”
جنرل عاصم منیر نے دشمنوں کو للکارتے ہوئے کہا:
“کیا دشمن یہ سمجھتے ہیں کہ مٹھی بھر دہشتگرد پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ کریں گے؟ یہ ان کی بھول ہے۔ بلوچستان پاکستان کے ماتھے کا جھومر ہے، اور کوئی اسے میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔”
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ:
“ہم سب مل کر اُن تمام رکاوٹوں کو ہٹا دیں گے جو پاکستان کی ترقی کے راستے میں حائل ہیں۔”پاکستان کے شہداء کی قربانی لازوال ہے”آرمی چیف نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم انہیں عزت و وقار کی نگاہ سے دیکھتی ہے، اور ان کی قربانیوں پر کبھی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔”ہم نہ پہلے کسی مشکل کے سامنے جھکے، نہ اب جھکیں گے۔”
انہوں نے واضح کیا کہ:
“پاکستان کی ترقی اب سوال نہیں بلکہ فیصلہ ہے – اور فیصلہ یہ ہے کہ ہم نے کتنی تیزی سے ترقی کرنی ہے!”کشمیر ہماری شہ رگ ہے، اور غزہ ہمارے دل کے قریب”
جنرل عاصم منیر نے کشمیر کے حوالے سے بھی اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:
“کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا۔”انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کا دل ہمیشہ غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔خطاب کے اختتام پر آرمی چیف اور تمام شرکاء نے ایک آواز ہو کر نعرہ لگایا:پاکستان ہمیشہ زندہ باد!”