دنیا کے سب سے زیادہ قرض دار ممالک کی سال 2025 کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔
عالمی معاشی اداروں کی جانب سے جاری کردہ اس فہرست میں ممالک کے مجموعی قومی قرض، جی ڈی پی کے مقابلے میں قرض کے تناسب، اور کئی صورتوں میں پبلک اور حکومتی دونوں قرضوں کو شامل کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2025 میں بھی جاپان سب سے زیادہ قرض کے بوجھ تلے دبے ممالک میں سرفہرست ہے، اور اس کا قرض جی ڈی پی کے تقریباً 242 فیصد تک پہنچنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
زیادہ مقروض ممالک کی ٹاپ 10 فہرست میں امریکا، فرانس، اٹلی، مالدیپ، سنگاپور، سوڈان اور یونان بھی شامل ہیں۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2025 کی فہرست میں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ پاکستان اس سال دنیا کے سرِفہرست قرض دار ممالک میں شامل نہیں ہے۔














