Welcome To Qalm-e-Sindh

دس سال پیسے جمع کرکے فیراری خریدی، پہلی ڈرائیو میں ہی جل کر راکھ ہوگئی

جاپان کے شہر ٹوکیو سے ایک دل دہلا دینے والی کہانی سامنے آئی ہے جہاں ایک شخص نے 10 سال تک محنت کرکے اپنی خوابوں کی فیراری 458 اسپائیڈر خریدی، مگر پہلی ڈرائیو کے دوران ہی وہ جل کر راکھ ہوگئی۔33 سالہ جاپانی میوزک پروڈیوسر ہونکون نے اپنی زندگی کے 10 سال اپنے خوابوں کی گاڑی خریدنے کے لیے پیسے جمع کیے۔ 16 اپریل کو جب انہوں نے اپنی نئی فیراری کی ٹیسٹ ڈرائیو کے لیے ٹوکیو کے شوٹو ایکسپریس وے پر گاڑی چلائی، تو اچانک گاڑی سے سفید دھواں نکلنا شروع ہوگیا۔ ابتدا میں ہونکون نے اسے دوسرے ڈرائیور کی گاڑی کا دھواں سمجھا، مگر جیسے ہی وہ گاڑی سے باہر نکلا، اسے یہ حقیقت معلوم ہوئی کہ دھواں اس کی اپنی فیراری سے نکل رہا ہے۔ہونکون فوراً گاڑی سے باہر نکل کر فائر ڈپارٹمنٹ کو اطلاع دی اور پھر اگلے 20 منٹ تک اپنی نئی گاڑی کو جلتا دیکھتا رہا۔ ہونکون نے اس افسوسناک حادثے کے بارے میں سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو بتایا اور کہا کہ وہ جاپان کا واحد شخص ہے جس نے تین لاکھ چھ ہزار امریکی ڈالر صرف اس لیے خرچ کیے تاکہ اپنی گاڑی کی جلتی ہوئی تصویر لے سکے۔ٹوکیو پولیس نے اس معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے، تاہم ابھی تک یہ نہیں پتہ چل سکا کہ گاڑی میں آگ لگنے کی اصل وجہ کیا تھی۔ یہ واقعہ ایک سبق بھی ہے کہ کبھی بھی کامیابی کو سادہ نہ سمجھیں، کیونکہ کبھی کبھار تقدیر کی بازی پلٹ سکتی ہے۔

 

 

 

 

Related Posts