Welcome To Qalm-e-Sindh

دریائے سندھ، ستلج اور راوی میں شدید سیلاب کا خدشہ، الرٹ جاری

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے ملک کے بڑے دریاؤں کے بالائی علاقوں میں 31 اگست سے شدید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے دریائے سندھ، ستلج اور راوی میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 29 اگست سے بالائی علاقوں میں بارشوں کا آغاز ہوگا، جبکہ 31 اگست سے بارشیں شدت اختیار کر سکتی ہیں، جس کے باعث ملک کے مختلف دریاؤں اور ندی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا امکان ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کا کہنا ہے کہ دریا ستلج اور راوی میں اونچے درجے سے لے کر انتہائی اونچے درجے تک سیلاب کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، جبکہ راوی اور چناب کے ندی نالوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید سیلابی کیفیت متوقع ہے۔

چناب میں ہیڈ تریموں کے مقام پر 29 اگست کی شام کو انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، جبکہ پنجند کے مقام پر 2 ستمبر کو بہت اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید برآں، دریائے سندھ میں گدو اور سکھر بیراج کے مقامات پر 4 سے 5 ستمبر کے دوران اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Posts