Welcome To Qalm-e-Sindh

دریاؤں میں پانی کی صورتِ حال پر واپڈا کی رپورٹ جاری

واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے ملک کے بڑے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی موجودہ صورتِ حال سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے۔ترجمان واپڈا کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 1 لاکھ 77 ہزار 500 کیوسک جبکہ اخراج 1 لاکھ 52 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 39 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 10 ہزار 800 کیوسک ہے۔چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 28 ہزار 700 کیوسک جبکہ اخراج 1 لاکھ 83 ہزار کیوسک رپورٹ کیا گیا ہے۔ اسی طرح دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 44 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 17 ہزار 100 کیوسک ہے، جبکہ دریائے کابل میں پانی کی آمد اور اخراج 37 ہزار 100 کیوسک ہے۔ترجمان کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1478.03 فٹ اور ذخیرہ 21 لاکھ 39 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1161.05 فٹ اور ذخیرہ 21 لاکھ 68 ہزار ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ بیراج میں پانی کی سطح 647.20 فٹ اور ذخیرہ 2 لاکھ 21 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ تربیلا، منگلا اور چشمہ کے ریزروائرز میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 45 لاکھ 28 ہزار ایکڑ فٹ تک پہنچ چکا ہے۔ماہرین کے مطابق موجودہ صورتحال زرعی اور توانائی کے شعبوں کے لیے اطمینان بخش قرار دی جا رہی ہے۔

Related Posts