Welcome To Qalm-e-Sindh

دبئی ائیر شو میں بھارتی جنگی طیارہ گر کر تباہ، بھارتی عوام کی شدید تنقید—ائیر چیف کے استعفے کا مطالبہ

دبئی ائیر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ تیجس ایروبیٹک مظاہرے کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، جس کے بعد بھارتی فضائیہ نے طیارہ حادثے اور پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ بھارتی فضائیہ کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق دو بج کر دس منٹ پر پیش آیا اور واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے۔

حادثے سے چند روز قبل دبئی ائیر شو میں تیجس طیارے کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں اس کے فیول ٹینک سے تیل لیک ہوتا دیکھا گیا تھا، جس نے بھارتی دفاعی نظام پر سوالات کھڑے کر دیے تھے۔

حادثے کے بعد بھارتی عوام کا شدید ردعمل

طیارہ گرنے کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین نے اپنی ہی فضائیہ پر شدید تنقید کی ہے اور بڑی تعداد میں لوگ ائیر چیف کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ایک بھارتی صارف انوشی تیواری نے لکھا کہ یہ بھارت کے لیے عالمی سطح پر ایک بڑی شرمندگی ہے اور فضائیہ کے سربراہ کو فوری عہدے سے ہٹا دینا چاہیے۔

ایک اور صارف تیجسوی پراکاش نے سوال اٹھایا کہ اگر بھارتی طیارے بنیادی ایروبیٹک manoeuvres بھی محفوظ انداز میں انجام نہیں دے سکتے تو یہ پائلٹس کی تربیت اور طیاروں کی تکنیکی حالت پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔ اسی صارف نے ائیر چیف کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب قیادت تربیت، نظم و ضبط اور تکنیکی تیاری کے بجائے دوسرے معاملات میں مصروف نظر آئے تو اس کا اثر کارکردگی پر پڑنا ناگزیر ہے۔

دو سال سے کم عرصے میں دوسرا حادثہ

یہ واقعہ تیجس طیاروں کا دو سال کے اندر دوسرا بڑا حادثہ ہے۔ اس سے قبل مارچ 2024 میں بھی ایک تیجس جنگی طیارہ جیسلمیر میں گر کر تباہ ہوا تھا۔

Related Posts