لاہور: خواتین کے عالمی دن پر پنجاب میں غیرت کے نام پر دیور نے بھابھی کو زندہ جلا دیا۔
پنجاب کے شہر بھلوال میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ، جہاں غیرت کے نام پر دیور نے بھابھی کو قتل کردیا۔
واقعے کے حوالے سے پولیس نے بتایا کہ دیور نے بھابھی کو فون پر باتیں کرتے دیکھ کر آگ لگا دی، خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بھلوال کے تھانہ صدر میں خاتون کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقتولہ کی 3 سال قبل شادی ہوئی تھی، اس کو 6 ماہ کی ایک بچی بھی ہے۔