Welcome To Qalm-e-Sindh

خطے کی کشیدگی کے درمیان وزیراعظم کا سعودی عرب دورہ، عالمی حمایت کو مضبوط بنانے کی کوشش

پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کا کل سے دو روزہ اہم دورہ سعودی عرب متوقع ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے جس میں خطے کی موجودہ صورتحال، دفاعی تعاون، اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت ہوگی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سعودی قیادت کا پاکستان کی جنگی صورتحال میں بھرپور حمایت کرنے پر شکریہ ادا کریں گے اور علاقائی امن کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیں گے۔ اس کے علاوہ، وزیراعظم مشرق وسطیٰ کے دیگر اہم ممالک کے دورے بھی کریں گے تاکہ پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر مزید مستحکم کیا جا سکے۔یہ دورہ پاکستان کی سفارتی محاذ پر ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے، جس کا مقصد علاقائی کشیدگی کے باوجود پاکستان کی عالمی شبیہ کو بہتر بنانا اور مضبوط عالمی روابط قائم کرنا ہے۔

Related Posts