حیدرآباد: قومی شاہراہ پر پیش آنے والے ایک افسوسناک حادثے میں تیز رفتار بس نے رکشہ کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق، جائے حادثہ پر جمع ہونے والے مشتعل افراد نے بس کو جلانے کی بھی کوشش کی۔ زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال حیدرآباد منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔