Welcome To Qalm-e-Sindh

حکومت کا بڑا فیصلہ، ایل پی جی صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا

وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے جون کے مہینے میں ایل پی جی کی قیمت میں نمایاں کمی کر دی ہے۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 4 روپے 63 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔نئی قیمت کے مطابق فی کلو ایل پی جی 240 روپے 53 پیسے ہو گئی ہے جبکہ 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2,838 روپے 31 پیسے مقرر کی گئی ہے، جو کہ پہلے کے مقابلے میں 54 روپے 60 پیسے کم ہے۔اوگرا حکام کے مطابق قیمتوں میں یہ کمی بین الاقوامی مارکیٹ میں نرخوں میں کمی اور روپے کی قدر میں بہتری کے باعث کی گئی ہے۔ عوامی سطح پر اس فیصلے کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے، اور شہریوں نے حکومت سے دیگر اشیائے ضروریہ میں بھی اسی طرح ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Posts