Welcome To Qalm-e-Sindh

حنیف عباسی کا بڑا اعلان: عیدالاضحیٰ پر 5 خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے تاکہ عوام کو عید کی مصروفیات میں آسانی ہو۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے بتایا کہ ریلوے کی آمدن 83 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے، جس میں 42 ارب روپے مسافر خدمات اور 29 ارب روپے فریٹ سروسز سے حاصل ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 1413 نئی ویگنز تیار کی جا رہی ہیں اور ریلوے ملازمین کی تنخواہیں خود محکمہ ریلوے ادا کر رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ 15 جون کو لاہور سے نارووال کے لیے نئی ریل سروس شروع کی جائے گی، جبکہ لاہور سے ملتان، سندھ اور بارڈر تک روس کے لیے فریٹ ٹرین روانہ ہوگی۔ ریلوے کو اپ گریڈ کرنے کے منصوبے بھی زیر غور ہیں تاکہ ریکوڈک اور تھر کول کی ترسیل میں بہتری لائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا فریٹ ٹرینز سے بھاری آمدن حاصل کرتی ہے اور پاکستان بھی آؤٹ سورسنگ کے ذریعے اپنے نظام کو بہتر بنائے گا۔حنیف عباسی نے یہ بھی اعلان کیا کہ ریلوے اسپتالوں اور اسکولوں کو آؤٹ سورس کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے، تاکہ خدمات میں معیار اور کارکردگی میں اضافہ ہو۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی رہنمائی میں ریلوے کی ترقی کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Related Posts