پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار اور میزبان حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ وہ ہر پروجیکٹ کا انتخاب اسلامی تعلیمات کو مدنظر رکھتے ہوئے کرتے ہیں۔
حال ہی میں دیے گئے ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں حمزہ علی عباسی نے اپنے نظریات اور فنی فیصلوں پر کھل کر گفتگو کی۔ انٹرویو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے، جس میں مداحوں نے ان کے مؤقف کو سراہا۔
کلپ میں حمزہ علی عباسی نے کہا کہ وہ صرف ان ڈراموں اور پروجیکٹس کا حصہ بنتے ہیں جو اسلامی دائرہ کار میں رہتے ہوئے بنائے گئے ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں کچھ ڈرامے ایسے بھی بن رہے ہیں جو برائی کو برائی کے طور پر پیش کرتے ہیں، اور ایسے کام کرنے میں وہ کوئی قباحت محسوس نہیں کرتے۔
اداکار نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اگر کرداروں کے درمیان جسمانی حدود کا خیال رکھا جائے اور خواتین باوقار لباس میں نظر آئیں، تو ایسے ڈراموں میں کام کرنا ان کے نزدیک قابل قبول ہے۔