پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اب پی ٹی آئی کے پاس نہ کوئی ٹھوس موقف ہے، نہ کوئی کام، بس “جھوٹ، شور اور ڈرامہ” بچا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ جب ہاتھ خالی ہوں اور ناکامی سامنے ہو تو صرف چیخ وپکار اور الزام تراشی کا شور مچایا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا سیاسی سرکس واپس آ چکا ہے، وہی پرانا جھوٹ اور ڈرامہ جو ملک و عوام کو دھوکہ دینے کے لیے رچایا جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شکست خوردہ پی ٹی آئی کے پاس کوئی پلان نہیں، نہ شرمندگی کا کوئی احساس۔ صرف مسلسل پروپیگنڈہ اور واویلا ان کا سرمایہ ہے۔وزیر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسے سیاسی ہنگاموں میں پھنسانے کی بجائے حقیقت کو سمجھیں اور ملک کی ترقی کے لیے سنجیدہ قیادت کا ساتھ دیں۔