Welcome To Qalm-e-Sindh

جو کشمیر کا مسئلہ حل کرانے کی بات کرے گا، ہم اسے سر پر بٹھائیں گے: طلال چوہدری

وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے فیصل آباد میں اہم خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کشمیر کے مسئلے کو حل کرانے کا وعدہ کیا تھا، جسے پاکستان نے بھی امن کا پیغام سمجھا اور ٹرمپ کو امن ایوارڈ کا مستحق قرار دیا۔

طلال چوہدری نے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور جو بھی اس مسئلے کو انصاف کے ساتھ حل کرنے کی بات کرے گا، ہم اس کی عزت کریں گے اور اسے سر پر بٹھائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ایٹمی طاقت ہی ہمیں دشمنوں کے میزائلوں سے محفوظ رکھتی ہے۔

ان کے مطابق کشمیر کے مسئلے کا پرامن حل پاکستان کی اولین ترجیح ہے، اور ہر وہ قوت جو اس معاملے کو آگے بڑھائے گی، اسے پاکستان بھرپور سپورٹ کرے گا۔

Related Posts