Welcome To Qalm-e-Sindh

جوہری ہتھیار نہ رکھنے کے معاملے پر امریکا سے متفق ہیں: ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ ایران جوہری ہتھیاروں کے حصول کے خلاف ہے اور اس معاملے پر امریکا کے مؤقف سے مکمل اتفاق رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے لیے جوہری ہتھیار ناقابل قبول ہیں اور یہ بات تہران کی خارجہ پالیسی کا حصہ ہے۔ عباس عراقچی جو امریکا کے ساتھ جاری جوہری مذاکرات کی قیادت کر رہے ہیں، نے اپنے بیان میں اس بات پر زور دیا کہ ایران کا نیوکلیئر پروگرام صرف پرامن مقاصد کے لیے ہے۔ یہ اعلان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان جوہری مذاکرات کے نئے دور کی بات ہو رہی ہے اور امریکا بھی اس پیش رفت کو مثبت قرار دے چکا ہے۔

Related Posts