Welcome To Qalm-e-Sindh

جوانی نہ سہی، پر دلہن ضرور چاہیے تھی! 90 سالہ مولانا نے دوسری شادی کرلی

90 سالہ مولانا سیف اللہ نے اپنی جوانی تو کھو دی، مگر دلہن کا خواب ابھی بھی زندہ رکھا۔ شانگلہ کے علاقے بشام شنگ میں مولانا کی خواہش پر ان کے چار بیٹوں نے ان کی دوسری شادی کروا دی۔ پہلی بیوی کے انتقال کے بعد، مولانا نے شادی کی خواہش ظاہر کی تو بیٹوں نے اپنی محنت سے ایک 55 سالہ خاتون کے ساتھ ان کا رشتہ طے کیا اور شادی کے تمام انتظامات کیے۔

یہ شادی نہ صرف مولانا کی ذاتی خوشی کا باعث بنی بلکہ خاندان اور محلے والوں میں بھی خوشی کی لہر دوڑا دی۔ یہ واقعہ عمر کے قید سے آزاد ہو کر زندگی میں خوشی تلاش کرنے کی ایک مثال بن گیا ہے۔مولانا کے بیٹوں کا یہ اقدام والد کی خواہشات کا احترام اور بڑھاپے میں بھی ان کی خوشی کو ترجیح دینے کی واضح نشانی ہے، جو ایک خوبصورت انسانی جذبے کی جھلک ہے۔

Related Posts