Welcome To Qalm-e-Sindh

جاپان کی 63 سالہ خاتون نے 31 سالہ شخص سے شادی کرلی

جاپان میں 63 سالہ خاتون نے 31 سالہ شخص سے شادی کر کے نئی زندگی کی شروعات کی ہے اور خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کا بیٹا، جو ان کی پہلی شادی سے ہے، نئے شوہر سے چھ سال بڑا ہے۔

اس منفرد جوڑے کے مطابق ان کا رومان اتفاقیہ طور پر شروع ہوا۔

جاپانی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق، Azarashi نامی خاتون کی پہلی شادی دو دہائیوں سے زائد عرصے تک قائم رہی، لیکن جب وہ 48 سال کی تھیں تو ان کا طلاق ہو گیا۔

اس کے بعد انہوں نے اپنے بیٹے کی پرورش اکیلے کی اور نیا رومانوی تعلق قائم کرنے کی کوشش کی، لیکن ناکامی کے بعد انہوں نے تنہا زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا اور پالتو جانوروں کے لیے لباس بیچنا شروع کر دیا۔ Azarashi نے بتایا کہ اگست 2020 میں ٹوکیو کے ایک کیفے میں انہیں ایک موبائل فون ملا، جو کوئی وہاں بھول گیا تھا۔

کچھ دیر انتظار کے بعد ایک نوجوان شخص موبائل لینے کے لیے آیا۔ ایک ہفتے بعد دونوں کی ملاقات ایک ٹرام میں ہوئی جہاں انہوں نے اپنے نمبرز کا تبادلہ کیا۔

کچھ عرصے بعد وہ ہر رات بات کرنے لگے۔

خاتون کے بقول، “میں نے محسوس کیا کہ وہ دل سے مجھے پسند کرنے لگا ہے اور اس خیال نے میری زندگی کو خوشگوار بنا دیا۔”

کئی ماہ بعد انہیں ایک دوسرے کی اصل عمر کا علم ہوا، لیکن اس سے ان کے تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ خاتون کا بیٹا شادی شدہ ہے اور نئے شوہر سے چھ سال بڑا ہے، مگر اس نے ماں کے نئے رشتے کی مکمل حمایت کی۔ نوجوان کی والدہ نے شروع میں اس شادی پر اعتراض کیا، جو Azarashi سے بھی کم عمر ہیں، مگر بیٹے کے اصرار پر وہ راضی ہو گئیں۔ یہ جوڑا دسمبر 2022 میں شادی کے بندھن میں بندھا۔

شادی کے تین سال بعد بھی ان کا تعلق مضبوط ہے، اور وہ مل کر گھریلو ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے ایک میرج ایجنسی بھی چلا رہے ہیں۔

Azarashi کے مطابق، “ہم ایک دوسرے کو پرنس اور پرنسز کہتے ہیں۔”

ان کا کہنا ہے کہ جو بھی مستقبل میں ہوگا، وہ اسے خوش دلی سے قبول کریں گے۔

Related Posts