Welcome To Qalm-e-Sindh

تیسرا ٹی 20: بنگلادیش کے 197 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تین میچز کی ٹی 20 سیریز کا آخری میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ہے۔ ٹاس جیت کر پاکستان نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بنگلادیش کو بیٹنگ کی دعوت دی، جس نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔بنگلادیش کی اننگز کی شروعات شاندار رہی، جہاں طنزید حسن اور پرویز حسین نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو 6 اوورز میں بغیر نقصان کے 56 رنز تک پہنچایا۔ پرویز حسین نے 66 اور طنزید حسن نے 42 رنز بنا کر ٹیم کی قیادت کی۔پاکستان کی جانب سے حسن علی اور عباس آفریدی نے 2، 2 جبکہ فہیم اشرف اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب کے ساتھ کیا، لیکن جلد ہی فرحان 8 رنز پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔یاد رہے کہ پاکستان نے سیریز کے پہلے دو میچز میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے فتح اپنے نام کر چکی ہے اور اب آخری میچ میں بھی جیت کا ہدف حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس دلچسپ مقابلے کا فیصلہ جلد متوقع ہے جو کرکٹ شائقین میں جوش و جذبہ بڑھا رہا ہے۔

Related Posts