Welcome To Qalm-e-Sindh

“بے شک نماز سکون دیتی ہے، مگر ذہنی علاج بھی ضروری ہے: عینا آصف”

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ عینا آصف اور نوجوان اداکار ابوالحسن نے حال ہی میں ایک نجی چینل کے پروگرام میں ذہنی صحت جیسے حساس موضوع پر کھل کر بات کی، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ انٹرویو کے دوران عینا آصف نے کہا کہ ذہنی تناؤ اور ڈپریشن حقیقی بیماریاں ہیں، اور جس طرح دیگر جسمانی بیماریوں کے لیے دوا اور علاج ضروری ہوتا ہے، ویسے ہی ذہنی مسائل کا بھی بروقت علاج ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف یہ کہنا کہ “نماز پڑھو سب ٹھیک ہو جائے گا” درست نہیں، کیونکہ ضروری نہیں کہ جو شخص پریشان ہو، وہ نماز نہ پڑھتا ہو، بلکہ اسے روحانی سکون کے ساتھ ساتھ تھراپی یا ماہر نفسیات کی مدد کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ اداکار ابوالحسن نے بھی عینا کی رائے کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ نماز ہمیں سکون دیتی ہے، لیکن ہر بیماری کا علاج بھی اللہ کی عطا ہے، اور ذہنی بیماری کو سنجیدگی سے لے کر ماہرین سے رجوع کرنا بالکل درست ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تھراپی لینے کے بعد انسان خود کو اللہ کے اور بھی قریب محسوس کرتا ہے۔ دونوں فنکاروں کی سچائی اور جرات مندانہ گفتگو کو مداحوں نے خوب سراہا، اور ان کے بیانات ذہنی صحت سے متعلق معاشرتی آگہی کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیے جا رہے ہیں۔

Related Posts