بھارت کے شہر علی گڑھ میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں ایک ماں اپنی بیٹی کی شادی سے صرف 10 دن پہلے اُس کے منگیتر کو ہی لے اُڑی! رپورٹس کے مطابق، انیتا نامی خاتون نہ صرف اپنے ہونے والے داماد راہول کے ساتھ فرار ہو گئی بلکہ شادی کے لیے محفوظ کی گئی 3 لاکھ روپے کی نقدی اور 5 لاکھ روپے کے زیورات بھی اپنے ساتھ لے گئی۔ متاثرہ لڑکی، شیوانی کا کہنا ہے کہ اس کی والدہ اور منگیتر رات بھر فون پر بات کرتے تھے، مگر وہ سمجھتی تھی کہ یہ شادی کی تیاریوں کا حصہ ہے — مگر حقیقت کچھ اور ہی نکلی!شیوانی کے والد کا کہنا ہے کہ “بیوی کا رویہ 20 سال تک برداشت کیا، مگر یہ آخری دھچکا تھا!”پولیس نے انیتا اور راہول کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور دونوں کی تلاش جاری ہے۔
اب سوال یہ ہے کہ: “کیا یہ ماں اپنے داماد کے ساتھ نیا رشتہ شروع کرے گی یا شیوانی کو شادی کا حق دے گی؟“