Welcome To Qalm-e-Sindh

بھارت کے غرور کو پاکستان کی فضائیہ نے زبردست دھچکا دیا: احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی فضائیہ نے بھارت کے غرور کو زبردست دھچکا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جہاز جن پر بھارت کو فخر تھا، ہماری فضائیہ نے زمین پر پٹخ دیے ہیں، جس سے دشمن کو واضح پیغام ملا ہے کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت کسی سے کم نہیں۔احسن اقبال نے نارووال میں خطاب کے دوران بتایا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر لمحہ ملک کی حفاظت کے لیے تیار ہیں اور جو بھی میلی نگاہ سے پاکستان کو دیکھے گا، اس کا انجام بھی بھیانک ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دشمن کو سخت جواب دینے کی ہدایت کی ہے تاکہ بھارت کو واضح ہو جائے کہ پاکستان کی فضائیہ ہر چیلنج کا بھرپور جواب دے سکتی ہے۔انہوں نے یاد دلایا کہ 2019 میں بھی جب بھارت نے جارحیت کی، تو پاکستان نے بھرپور جواب دیا تھا، اور آج بھی مسلح افواج دشمن کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے لیے چوکس ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ بھارت اب ہوش میں آ رہا ہے اور تسلیم کر رہا ہے کہ پاکستان نے اس کے کئی جہاز مار گرائے ہیں، جو ہماری فضائیہ کی مہارت اور طاقت کا ثبوت ہے۔

Related Posts