کراچی کے ساحلی علاقے ابراہیم حیدری سے تعلق رکھنے والے 11 پاکستانی ماہی گیروں کو بھارت نے گرفتار کر لیا اور ان کی کشتی بھی تحویل میں لے لی۔
ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر کمال شاہ کے مطابق تمام گرفتار ماہی گیر روزگار کی تلاش میں گئے تھے اور سب کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ بھارت کی جانب سے ماہی گیروں کو حراست میں لے کر کشتی ضبط کر لی گئی ہے۔
کوسٹل میڈیا سینٹر کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں جبکہ ماہی گیروں کے خاندان شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔














