واشنگٹن: امریکا نے بھارت کے حالیہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو عناصر اس دہشت گردانہ کارروائی میں ملوث ہیں، انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے ایک پریس بریفنگ میں اس حملے کو دہشت گردی قرار دیا اور کہا کہ امریکا بھارت کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ “ہم ان لوگوں کے لیے دعا گو ہیں جن کے عزیز اس حملے میں جاں بحق ہوئے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا گو ہیں۔”جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان امن قائم کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی، تو ٹیمی بروس نے واضح طور پر کہا کہ “میں اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گی”۔انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ اور وزیر خارجہ مارکو روبیو اس معاملے پر پہلے ہی اپنے مؤقف کا اظہار کر چکے ہیں، اور اب وہ مزید کچھ نہیں کہیں گی۔