سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بھارتی فلم دھرندھر پاکستان اور بالخصوص لیاری کے خلاف منفی پروپیگنڈے کی ایک اور مثال ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں شرجیل میمن نے کہا کہ لیاری کو تشدد سے جوڑنا حقائق کے منافی ہے، کیونکہ لیاری تشدد نہیں بلکہ ثقافت، امن، صلاحیت اور حوصلے کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ ریلیز ہونے والی فلم ’میرا لیاری‘ لیاری کا اصل اور مثبت چہرہ دنیا کے سامنے لائے گی، جس میں امن، خوشحالی اور فخر کی جھلک دکھائی جائے گی۔
واضح رہے کہ حال ہی میں بھارت میں فلم دھرندھر ریلیز کی گئی ہے، جس میں رنویر سنگھ، اکشے کھنہ، آر مدھون، ارجن رام پال اور سنجے دت سمیت دیگر اداکاروں نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔














