Welcome To Qalm-e-Sindh

بنگلہ دیش نے اسرائیل کے سفر پر دوبارہ پابندی عائد کر دی،

بنگلہ دیش نے اپنے شہریوں پر اسرائیل کے سفر کی پابندی دوبارہ نافذ کر دی ہے اور قومی پاسپورٹ پر سے اسرائیل کے لیے سفری اجازت کا اختیار ختم کر دیا گیا ہے۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق، یہ فیصلہ موجودہ عالمی اور علاقائی حالات کے تناظر میں کیا گیا ہے تاکہ قومی پالیسی اور عوامی جذبات کی ترجمانی ہو سکے۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت نے 2021 میں پاسپورٹ سے “اسرائیل کے علاوہ” کی عبارت ختم کر دی تھی، جس پر اس وقت شدید عوامی اور مذہبی حلقوں کی جانب سے تنقید کی گئی تھی۔بنگلہ دیش کے پرانے پاسپورٹ پر کئی دہائیوں سے یہ عبارت درج تھی کہ: “یہ پاسپورٹ سوائے اسرائیل کے تمام ممالک کے لیے قابلِ استعمال ہے”، جو کہ اب ایک بار پھر بحال کر دی گئی ہے۔ اس اقدام کو فلسطین سے اظہارِ یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف ایک واضح پیغام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Related Posts