Welcome To Qalm-e-Sindh

برسلز میں فلسطین کے حق میں زوردار مظاہرہ، ہزاروں افراد نے شرکت کی

برسلز، یورپی یونین کے ہیڈکوارٹر کے سامنے انسانی حقوق، نوجوان تنظیموں اور ٹریڈ یونینز کے اشتراک سے فلسطین کے حق میں ریڈ لائن کے نام سے بڑا مظاہرہ کیا گیا۔ ہزاروں افراد نے شرکت کر کے فلسطینی عوام کے حق میں یکجہتی کا اظہار کیا۔مظاہرین نے عالمی برادری سے اسرائیلی جارحیت کے خلاف سخت اقدامات اور فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کا مطالبہ کیا۔ مظاہرے میں مختلف ممالک سے آئے ہوئے لوگ شامل تھے، جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر فلسطینیوں کے لیے انصاف کا نعرہ بلند کیا۔برسلز کے مرکزی مقام پر ہونے والے اس احتجاجی ریلی نے فلسطینی مسئلے کو عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے، اور اس بات کی علامت ہے کہ دنیا بھر میں عوام فلسطین کے حق میں آواز اٹھا رہے ہیں۔

Related Posts