بدین میں ایک افسوسناک کار حادثے میں صوبائی وزیر اسماعیل راہو کی بہن حسنہ راہو سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
حادثہ بدین کے علاقے کھور واہ چوک کے مقام پر پیش آیا، جہاں دو گاڑیاں ٹکرا گئیں۔
حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں حسنہ راہو کے علاوہ ایک اور شخص شامل ہے، جبکہ تین افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔














