Welcome To Qalm-e-Sindh

بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی ناقص کارکردگی سے پاور سیکٹر کو 2 ہزار 872 ارب روپے کا نقصان

بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی ناقص کارکردگی کے باعث پاور سیکٹر کو گزشتہ برسوں کے دوران بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے ذرائع کے مطابق گزشتہ 11 سال اور 3 ماہ کے دوران پاور سیکٹر کو مجموعی طور پر 2 ہزار 872 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ نقصان مالی سال 2023-24 میں ریکارڈ کیا گیا، جس کی مالیت 591 ارب روپے رہی۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی ترسیلی اور پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ انہوں نے بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری کے لیے جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے پر بھی زور دیا ہے۔

وزیراعظم نے بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم کے منصوبوں پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کام کرنے اور نجی شعبے کی شمولیت کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

Related Posts