Welcome To Qalm-e-Sindh

باکسر عالیہ سومرو کو سندھ حکومت کا بڑا اعزاز، 46.5 لاکھ روپے کا انعامی چیک

سندھ کی باصلاحیت باکسر عالیہ سومرو کو اُن کی شاندار کارکردگی اور عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے پر 46.5 لاکھ روپے کی مالی معاونت دی گئی ہے۔رکن سندھ اسمبلی شازیہ کریم، یوسف بلوچ، ایڈیشنل سیکریٹری اسد اسحاق اور اسد نبیل نے عالیہ سومرو سے ملاقات کی اور انہیں یہ اعزازی چیک پیش کیا۔

اس موقع پر شازیہ کریم نے کہا کہ سندھ حکومت کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرامز بھی جلد متعارف کروائے جا رہے ہیں۔ایڈیشنل سیکریٹری اسد اسحاق نے کہا کہ سندھ کے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیت ہے، اور حکومت اُن کی حوصلہ افزائی کے لیے ہر ممکن وسائل فراہم کر رہی ہے۔ورلڈ باکسنگ چیمپئن عالیہ سومرو اور سبینا کھتری کو اس موقع پر شیلڈز بھی پیش کی گئیں، جو کہ نہ صرف اعزاز ہے بلکہ ایک پیغام ہے کہ محنت اور لگن کا صلہ ضرور ملتا ہے۔

Related Posts