Welcome To Qalm-e-Sindh

بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے، عظمیٰ خان

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن عظمیٰ خان نے کہا ہے کہ ان کی صحت مکمل طور پر بہتر ہے۔ اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ عمران خان پوری طرح صحتیاب ہیں۔

عظمیٰ خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بہنوں سے مشاورت کے بعد میڈیا کو تفصیلی آگاہ کریں گی۔ ملاقات سے قبل روانگی کے موقع پر انہوں نے کہا تھا کہ انہیں خوشی ہے کہ آج ملاقات کی اجازت مل گئی ہے اور واپسی پر صورتِ حال سے آگاہ کریں گی۔

Related Posts