Welcome To Qalm-e-Sindh

ایک مخلوق ایسی ہے جو پاکستان میں اچھی خبروں پر خوش نہیں ہوتی،وزیراطلاعات پنجاب

پاکستان میں ایک ایسی مخلوق موجود ہے جو ملک میں اچھی خبروں پر خوش نہیں ہوتی، حالانکہ پاکستان میں موسم چاہے کتنا ہی گرم ہو، خوشیوں کا موسم بھی ہے اور پنجاب حکومت نے بے شمار کامیابیاں حاصل کی ہیں، وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کیا گیا ہے جس پر وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد دینی چاہیے، مگر کچھ لوگ اب بھی پاکستان کو نقصان پہنچانے کی سازشوں میں مصروف ہیں، قومی اسمبلی میں نظارے سب نے دیکھے جہاں پاکستان کو سری لنکا بنانے کی کوششیں ہوئیں، جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں 2100 پوائنٹس کا اضافہ ملک کی مضبوطی کا منہ بولتا ثبوت ہے، تحریک انصاف وہ پارٹی ہے جس نے ملک کے لیے کچھ نہیں کیا اور اب واشنگٹن جانے کی باتیں کر رہی ہے، وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب تو تنخواہ تک نہیں لیتے، اس لیے ہمارے متوسط طبقے کے لوگ بھی سیاست میں ایمانداری اور محنت کے ساتھ آگے بڑھیں، نہ کہ صرف شور و غل مچائیں۔

Related Posts