Welcome To Qalm-e-Sindh

ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کراچی میں گارمنٹس فیکٹری میں خوفناک آگ، عمارت زمین بوس

لانڈھی کے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی شدید آگ کے نتیجے میں تین منزلہ عمارت گر گئی ہے۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا، جس کے بعد عمارت دھماکے کے ساتھ زمین بوس ہوگئی۔ عمارت گرنے سے دو فائر فائٹرز زخمی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے منتقل کردیا گیا ہے۔ فائربریگیڈ کی 12 سے زائد گاڑیاں، اسنارکل سمیت، آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ آگ کی شدت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، جس کے باعث فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی جانب سے واٹر کارپوریشن سے فوری مدد طلب کی گئی ہے۔

ترجمان واٹر کارپوریشن نے بتایا کہ لانڈھی ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ شیرپاؤ ہائیڈرنٹ پر ٹینکرز کو اسٹینڈ بائی پر الرٹ کر دیا گیا ہے۔ جائے وقوعہ پر اضافی واٹر ٹینکرز روانہ کر دیے گئے ہیں۔

چیف فائر آفیسر ہمایوں احمد کے مطابق آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے دیا گیا ہے، اور آگ پر قابو پانے کے لیے شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب کر لیے گئے ہیں۔

Related Posts