Welcome To Qalm-e-Sindh

اینڈرائیڈ فونز کے 7 فیچرز جو آئی فون صارفین کے لیے خواب ہیں

آئی فون زیادہ اچھا ہے یا اینڈرائیڈ فون، یہ بحث برسوں سے جاری ہے۔ صارفین مختلف وجوہات یا فیچرز کی بنیاد پر کسی ایک پلیٹ فارم کو ترجیح دیتے ہیں۔

اگرچہ دونوں آپریٹنگ سسٹمز میں متعدد فیچرز دستیاب ہیں، چند ایسی خصوصیات صرف اینڈرائیڈ فونز میں موجود ہیں جو آئی فون صارفین کے لیے فی الحال خواب ہی ہیں۔

1. اسکرولنگ اسکرین شاٹس

اینڈرائیڈ فونز میں اسکرین شاٹس لینے کا تجربہ آئی فونز کے مقابلے میں بہت بہتر ہے۔ فل اسکرین اسکرین شاٹ پریویو ممکن نہیں، لیکن بیشتر اینڈرائیڈ فونز میں صارفین آسانی سے اسکرین شاٹس کو اسکرول کر کے مکمل مواد دیکھ سکتے ہیں، چاہے وہ تصاویر ہوں یا تحریریں۔

2. اسٹوریج میں اضافہ

آئی فون میں اسٹوریج کو بڑھانا ممکن نہیں اور زیادہ اسٹوریج والے فون مہنگے ہوتے ہیں۔ جبکہ اینڈرائیڈ فونز میں ایس ڈی کارڈ کے ذریعے اسٹوریج میں نمایاں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

3. ایپ کلوننگ

اینڈرائیڈ فونز صارفین کو ایک ایپ کے متعدد اکاؤنٹس استعمال کرنے کی سہولت دیتے ہیں۔ اس فیچر کے ذریعے ایک ایپ کی نقول بنا کر مختلف ڈیٹا اور اکاؤنٹس استعمال کیے جا سکتے ہیں، جبکہ آئی فون میں ہر بار سائن ان اور سائن آؤٹ کرنا پڑتا ہے۔

4. متعدد پروفائلز

اینڈرائیڈ فونز میں مختلف یوزر پروفائلز بنانے کی سہولت ہوتی ہے، جس سے ہر پروفائل کا ڈیٹا، پاس ورڈ اور فائلز الگ رہتی ہیں۔ آئی فون میں یہ فیچر دستیاب نہیں، اور ایک ہی پروفائل پر کام کرنا پڑتا ہے۔

5. اسپلٹ اسکرین فیچر

اینڈرائیڈ فونز میں اسپلٹ اسکرین فیچر کے ذریعے صارفین بیک وقت دو ایپس چلا سکتے ہیں، جبکہ آئی فون میں یہ ممکن نہیں ہے۔

6. ریورس وائرلیس چارجنگ

اینڈرائیڈ فونز برسوں سے ریورس وائرلیس چارجنگ کی سہولت فراہم کرتے ہیں، جس کے ذریعے دیگر ڈیوائسز کو فون کے ذریعے چارج کیا جا سکتا ہے۔ آئی فون میں یہ فیچر ابھی تک دستیاب نہیں ہے۔

7. ڈیسک ٹاپ موڈ

کئی اینڈرائیڈ فونز میں ڈیسک ٹاپ ڈسپلے فیچر موجود ہے، جو صارفین کو کمپیوٹر جیسے انٹرفیس پر کام کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ اس میں ماؤس استعمال، فائلز کی منتقلی اور دیگر کام ممکن ہیں، جبکہ آئی فون میں یہ فیچر دستیاب نہیں۔

یہ فیچرز اینڈرائیڈ فونز کو زیادہ لچکدار اور ملٹی ٹاسکنگ کے لیے موزوں بناتے ہیں، جو آئی فون صارفین فی الحال صرف خواب میں دیکھ سکتے ہیں۔

Related Posts