Welcome To Qalm-e-Sindh

ایمن خان اور منیب بٹ کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش

کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ ایمن خان اور اداکار منیب بٹ کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ جوڑی نے اپنی ننھی بیٹی کا نام نیمل منیب رکھا ہے۔

اداکار منیب بٹ نے 27 اگست کو سوشل میڈیا کے ذریعے اس خوشخبری کا اعلان کیا، اور بتایا کہ بچی کی پیدائش 26 اگست کو ہوئی۔

ان کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جہاں مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے جوڑے کو مبارکباد دی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ ایمن اور منیب کی پہلی بیٹی امل 2019 میں پیدا ہوئی تھی، جب کہ دوسری بیٹی مرال کی پیدائش 2023 میں ہوئی تھی۔

Related Posts