Welcome To Qalm-e-Sindh

ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی، گھریلو صارفین کو ریلیف

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت گھریلو صارفین کو نمایاں ریلیف ملے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے 71 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 207 روپے 48 پیسے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح، 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 79 روپے 14 پیسے کی کمی کی گئی ہے، اور اب اس کی نئی قیمت 2448 روپے 33 پیسے ہو گئی ہے۔

ایل پی جی کی یہ نئی قیمتیں یکم اکتوبر سے نافذ العمل ہوں گی۔

یہ فیصلہ مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کے لیے ایک مثبت پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جو گھریلو ایندھن کے اخراجات میں کچھ کمی کا باعث بنے گا۔

Related Posts