آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 219 روپے 67 پیسے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے۔ دسمبر میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 209 روپے تھی۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 126 روپے 9 پیسے اضافہ ہو گیا ہے۔ اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
جنوری کے لیے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 2592 روپے 19 پیسے مقرر کی گئی ہے، جبکہ دسمبر میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 2466 روپے 10 پیسے تھی۔














