Welcome To Qalm-e-Sindh

ایسا درخت جو آسمانی بجلی سے جلتا نہیں، طاقتور بن جاتا ہے! سائنسدان بھی حیران

جنوبی اور وسطی امریکا کے برساتی جنگلات میں سائنسدانوں نے ایک ایسا حیران کن درخت دریافت کیا ہے جو آسمانی بجلی سے تباہ ہونے کے بجائے مزید طاقتور ہو جاتا ہے۔ جہاں عام درخت بجلی گرنے پر جل کر راکھ ہو جاتے ہیں، وہیں یہ مخصوص درخت — Dipteryx oleifera — بجلی کی توانائی کو نہ صرف برداشت کرتا ہے بلکہ اپنی افزائش کے لیے استعمال بھی کرتا ہے۔ پاناما میں ماہر ماحولیات ایوان گورا کی تحقیق کے مطابق یہ درخت بجلی کی تباہ کن طاقت کو اپنی طرف کھینچ کر اردگرد کے درختوں کو متاثر کرتا ہے اور خود زندہ رہ کر تیزی سے پھلتا پھولتا ہے۔ سائنسدان اس درخت کو “سپر ٹری” قرار دے رہے ہیں اور اس پر مزید تحقیق جاری ہے۔

Related Posts