ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی پاکستان نے اپنے شہریوں کے لیے سخت ہدایات جاری کر دیں۔ پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے خبردار کیا ہے کہ موبائل بیلنس اور کال پیکجز ہمیشہ فعال رکھیں کیونکہ انٹرنیٹ بندش سے رابطے متاثر ہو سکتے ہیں۔
سفیر نے ایرانی سڑکوں پر ٹریفک جام اور حفاظتی خطرات کی جانب بھی توجہ دلاتے ہوئے کہا ہے کہ بزرگ، خواتین اور بچے خاص احتیاط کریں۔ ایران سے روانہ ہونے والے پاکستانی اپنے پاسپورٹ پر خروج کی مہر لگوانا یقینی بنائیں اور بارڈر بندش سے پہلے کراسنگ پوائنٹس پر پہنچ جائیں۔
مزید برآں، ایرانی میں سفر کے دوران رابطوں کا متبادل انتظام رکھیں اور کسی بھی مشکل کی صورت میں فوری طور پر سفارتخانہ تہران یا قونصل خانہ مشہد و زاہدان سے رابطہ کریں۔
پاکستانی شہریوں کیلئے یہ ہدایات وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہیں تاکہ وہ اس نازک صورتحال میں محفوظ رہ سکیں۔ آپ بھی اپنے قریبی افراد تک یہ پیغام پہنچائیں!














