Welcome To Qalm-e-Sindh

ایران میں غیر قانونی مقیم پاکستانیوں کے لیے خوشخبری! واپسی کا آسان اور شفاف طریقہ

پاکستان حکومت نے ایران میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی محفوظ واپسی کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کر دیا ہے، جو ہزاروں پاکستانیوں کے لیے راحت کا باعث بنے گی۔وزارت خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ اب ایران میں موجود پاکستانی شہریوں کو اپنی اور والدین کی شناختی کارڈز اور پاسپورٹ کی اصل اور کاپی اپنے ساتھ رکھنی ہوگی تاکہ واپسی کا عمل تیز اور آسان بنایا جا سکے۔ یہ اقدام واپسی کے عمل کو نہ صرف شفاف بنائے گا بلکہ غیر قانونی مقیم افراد کی حفاظت کو بھی یقینی بنائے گا۔

حکام نے زور دیا ہے کہ واپسی کے خواہشمند شہری اپنے قریبی پاکستانی سفارتخانے یا قونصل خانوں سے فوری رابطہ کریں تاکہ مکمل رہنمائی حاصل کی جا سکے اور واپسی کا عمل بغیر کسی مشکل کے مکمل ہو۔ یہ نئی پالیسی خاص طور پر ان لوگوں کے لیے خوشخبری ہے جو ایران میں غیر قانونی حیثیت میں زندگی گزار رہے ہیں اور اب وطن واپسی کا راستہ آسان دیکھ رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس قدم سے دونوں ممالک کے تعلقات میں بھی بہتری آئے گی اور پاکستانی برادری کو اپنے حقوق کی بحالی میں مدد ملے گی۔

Related Posts